احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

24: بَابُ: الْوَرَعِ وَالتَّقْوَى
باب: ورع اور تقویٰ و پرہیزگاری کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 4215
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا هاشم بن القاسم , حدثنا ابو عقيل , حدثنا عبد الله بن يزيد , حدثني ربيعة بن يزيد , وعطية بن قيس , عن عطية السعدي , وكان من اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"لا يبلغ العبد ان يكون من المتقين , حتى يدع ما لا باس به حذرا لما به الباس".
عطیہ سعدی رضی اللہ عنہ جو (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے تھے) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بندہ متقیوں کے مقام کو نہیں پہنچ سکتا جب تک کہ وہ اس بات کو جس میں کوئی مضائقہ نہ ہو، اس چیز سے بچنے کے لیے نہ چھوڑ دے جس میں برائی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/صفة القیامة 19 (2451)، (تحفة الأشراف: 9902) (ضعیف) (ترمذی نے اس کی تحسین فرمائی ہے، اور حافظ نے صحیح الاسناد کہا ہے، سند میں عبداللہ بن یزید مجہول راوی ہیں، جن کی توثیق صرف ابن حبان نے کی ہے، اور ان کی مجہول کی توثیق کو علماء نے قبول نہیں کیا ہے، اس لئے یہ سند ضعیف ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: