احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

83: بَابُ: الْحَائِضِ تَنْفِرُ قَبْلَ أَنْ تُوَدِّعَ
باب: حائضہ طواف وداع سے پہلے جا سکتی ہے۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3072
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا سفيان بن عيينة ، عن الزهري ، عن عروة ، عن عائشة ، ح وحدثنا محمد بن رمح ، انبانا الليث بن سعد ، عن ابن شهاب ، عن ابي سلمة ، وعروة ، عن عائشة ، قالت:"حاضت صفية بنت حيي بعد ما افاضت، قالت عائشة: فذكرت ذلك لرسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: احابستنا هي ؟، فقلت: إنها قد افاضت، ثم حاضت بعد ذلك، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: فلتنفر".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ام المؤمنین صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا طواف افاضہ کے بعد حائضہ ہو گئیں، میں نے اس کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا وہ ہمیں روک لے گی؟ میں نے کہا: وہ طواف افاضہ کر چکی ہیں اس کے بعد حائضہ ہوئی ہیں، یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو پھر چلو روانہ ہو۔

تخریج دارالدعوہ: حدیث أبيبکر بن أبيشیبة تفردبہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 16450)، وحدیث أبي سلمة أخرجہ: صحیح البخاری/الحیض 27 (328)، صحیح مسلم/الحج 67 (1211)، (تحفة الأشراف: 17768) وحدیث عروة أخرجہ: صحیح مسلم/الحج 67 (1211)، (تحفة الأشراف: 16587)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/المناسک 85 (2003)، سنن الترمذی/الحیض 99 (391)، سنن النسائی/الحیض 23 (391)، موطا امام مالک/الحج 75 (225)، مسند احمد (6/38، 39، 82، 99، 122، 164، 175، 193، 202، 207، 213، 224)، سنن الدارمی/المناسک 73 (1958) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: