احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

6: بَابُ: النَّوْمِ فِي الْمَسْجِدِ
باب: مسجد میں سونے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 751
حدثنا إسحاق بن منصور ، حدثنا عبد الله بن نمير ، انبانا عبيد الله بن عمر ، عن نافع ، عن ابن عمر ، قال:"كنا ننام في المسجد على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں مسجد میں سوتے تھے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 8012)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الصلاة 58 (440)، سنن الترمذی/الصلاة 122 (321)، سنن النسائی/المساجد 29 (723)، مسند احمد (2/12)، سنن الدارمی/الصلاة 117 (1440) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: مسجد میں سونا جائز ہے، خصوصاً مسافر کے واسطے مگر جن لوگوں کا گھر بار موجود ہو ان کے لئے ہمیشہ مسجد میں سونے کی عادت کو بعض علماء نے مکروہ کہا ہے، اور جو لوگ نماز کے لئے مسجد میں آئیں وہ اگر وہاں سو جائیں تو درست ہے، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے ایسا کیا ہے۔

Share this: