احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

36: بَابُ: الْمَدْحِ
باب: مدح کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3742
حدثنا ابو بكر , حدثنا عبد الرحمن بن مهدي , عن سفيان , عن حبيب بن ابي ثابت , عن مجاهد , عن ابي معمر , عن المقداد بن عمرو , قال: امرنا رسول الله صلى الله عليه وسلم:"ان نحثو في وجوه المداحين التراب".
مقداد بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تعریف کرنے والوں کے منہ میں مٹی ڈالنے کا حکم دیا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الزہد 14 (3002)، سنن ابی داود/الأدب 10 (4804)، سنن الترمذی/الزہد 54 (2392)، (تحفة الأشراف: 11545) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: