احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

139: . بَابُ: مَنْ تَوَضَّأَ فَتَرَكَ مَوْضِعًا لَمْ يُصِبْهُ الْمَاءُ
باب: وضو میں کوئی جگہ سوکھی چھوڑ دی تو کیا کرے؟
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 665
حدثنا حرملة بن يحيى ، حدثنا عبد الله بن وهب ، حدثنا جرير بن حازم ، عن قتادة ، عن انس : ان رجلا اتى النبي صلى الله عليه وسلم، وقد توضا وترك موضع الظفر لم يصبه الماء، فقال له النبي صلى الله عليه وسلم:"ارجع فاحسن وضوءك".
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی وضو کر کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور اس نے ناخن کی مقدار خشک جگہ چھوڑ دی تھی، جہاں پانی نہیں پہنچا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: جاؤ دوبارہ اچھی طرح وضو کرو۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطہارة 67 (173)، (تحفة الأشراف: 1148)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/143، 146) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: