احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

47: بَابُ: مَا جَاءَ فِي الْوُضُوءِ مَرَّةً وَمَرَّتَيْنِ وَثَلاَثًا
باب: ایک ایک بار، دو دو بار، اور تین تین بار اعضائے وضو دھونے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 419
حدثنا ابو بكر بن خلاد الباهلي ، حدثني مرحوم بن عبد العزيز العطار ، حدثني عبد الرحيم بن زيد العمي ، عن ابيه ، عن معاوية بن قرة ، عن ابن عمر ، قال: توضا رسول الله صلى الله عليه وسلم واحدة واحدة، فقال:"هذا وضوء من لا يقبل الله منه صلاة إلا به، ثم توضا ثنتين ثنتين، فقال: هذا وضوء القدر من الوضوء، وتوضا ثلاثا ثلاثا، وقال: هذا اسبغ الوضوء، وهو وضوئي ووضوء خليل الله إبراهيم، ومن توضا هكذا، ثم قال عند فراغه: اشهد ان لا إله إلا الله، واشهد ان محمدا عبده ورسوله، فتح له ثمانية ابواب الجنة يدخل من ايها شاء".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اعضاء وضو کو ایک ایک بار دھویا، اور فرمایا: یہ اس شخص کا وضو ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے بغیر نماز قبول نہیں فرماتا، پھر دو دو بار دھویا، اور فرمایا: یہ ایک مناسب درجے کا وضو ہے، اور پھر تین تین بار دھویا، اور فرمایا: یہ سب سے کامل وضو ہے اور یہی میرا اور اللہ کے خلیل ابراہیم علیہ السلام کا وضو ہے، جس شخص نے اس طرح وضو کیا، پھر وضو سے فراغت کے بعد کہا: «أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا عبده ورسوله»  اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں، وہ جس سے چاہے داخل ہو۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 7460، ومصباح الزجاجة: 173) (ضعیف جدًا) (سند میں عبدالرحیم متروک ہے، ابن معین نے ’’ کذاب خبیث ‘‘ کہا ہے، نیز اس میں زید العمی ضعیف ہیں، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 4735، والإرواء: 85)

قال الشيخ الألباني: ضعيف جدا

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف جدًا ¤ قال البوصيري ما ملخصه : ” زيد العمي ضعيف ، وابنه عبدالرحيم : متروك بل كذاب ومعاوية بن قرة لم يلق ابن عمر “ زيد العمي تقدم (356) وعبدالرحيم بن زيد : متروك كذبه ابن معين (تق:4055) وللحديث طرق كلها ضعيفة ۔

Share this: