احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

28: بَابُ: لُبْسِ النِّعَالِ وَخَلْعِهَا
باب: جوتے پہننے اور اتارنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3616
حدثنا ابو بكر , حدثنا وكيع , عن شعبة , عن محمد بن زياد , عن ابي هريرة , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إذا انتعل احدكم فليبدا باليمنى , وإذا خلع فليبدا باليسرى".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی جوتا پہنے تو دائیں پیر سے شروع کرے، اور اتارے تو پہلے بائیں پیر سے اتارے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 14400)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/اللباس 39 (5854)، صحیح مسلم/اللباس 19 (2097)، سنن ابی داود/اللباس 44 (4139)، سنن الترمذی/اللباس 37 (1779)، موطا امام مالک/اللباس 7 (15)، مسند احمد (2/245، 265، 283، 430) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: