احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

20: بَابُ: التَّوَقِّي عَلَى الْعَمَلِ
باب: عمل قبول نہ ہونے کا ڈر رکھنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 4198
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا وكيع , عن مالك بن مغول , عن عبد الرحمن بن سعيد الهمداني , عن عائشة , قالت: قلت: يا رسول الله , والذين يؤتون ما آتوا وقلوبهم وجلة سورة المؤمنون آية 60 , اهو يضاف الرجل الذي يزني ويسرق ويشرب الخمر , قال:"لا , يا بنت ابي بكر , او يا بنت الصديق , ولكنه الرجل يصوم ويتصدق ويصلي , وهو يخاف ان لا يتقبل منه".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے کہا: اللہ کے رسول! «والذين يؤتون ما آتوا وقلوبهم وجلة» (سورة الومنون: 60) سے کیا وہ لوگ مراد ہیں جو زنا کرتے ہیں، چوری کرتے ہیں اور شراب پیتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں: ابوبکر کی بیٹی یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: صدیق کی بیٹی! اس سے مراد وہ شخص ہے جو روزے رکھتا ہے، صدقہ دیتا ہے، اور نماز پڑھتا ہے، اور ڈرتا رہتا ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو اس کا یہ عمل قبول نہ ہو۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/تفسیر القرآن 24 (3175)، (تحفة الأشراف: 16301)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/159، 205) (حسن)

قال الشيخ الألباني: حسن

Share this: