احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

83: بَابُ: مَا جَاءَ فِي الزِّينَةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ
باب: جمعہ کے دن زیب و زینت کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1095
حدثنا حرملة بن يحيى ، حدثنا عبد الله بن وهب ، اخبرني عمرو بن الحارث ، عن يزيد بن ابي حبيب ، عن موسى بن سعيد ، عن محمد بن يحيى بن حبان ، عن عبد الله بن سلام ، انه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول على المنبر في يوم الجمعة:"ما على احدكم لو اشترى ثوبين ليوم الجمعة سوى ثوب مهنته".
عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جمعہ کے دن منبر پہ فرماتے ہوئے سنا: کیا اچھا ہوتا کہ تم میں سے ہر شخص جمعہ کے لیے اپنے عام استعمال کے کپڑوں کے علاوہ دو کپڑے خرید لے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة 219 (1078)، (تحفة الأشراف: 5334) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: عام کپڑے اکثر میلے کچیلے یا کم قیمت کے ہوتے ہیں، مطلب یہ ہے کہ جمعہ کا احترام اور اس کی عزت و توقیر کرے، اور اپنی حیثیت کے مطابق عمدہ اور صاف ستھرے کپڑے پہنے، جیسے کوئی حاکم اور امیر کے دربار میں جاتے وقت اچھا لباس پہننے اور زیب و زینت کا خیال رکھتا ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1095M
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا شيخ لنا ، عن عبد الحميد بن جعفر ، عن محمد بن يحيى بن حبان ، عن يوسف بن عبد الله بن سلام ، عن ابيه ، قال: خطبنا النبي صلى الله عليه وسلم فذكر ذلك.
اس سند سے عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا، اور پھر انہوں نے یہی حدیث ذکر کی۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: