احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

57: بَابُ: الاِسْتِغْفَارِ
باب: استغفار کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3814
حدثنا علي بن محمد , حدثنا ابو اسامة , والمحاربي , عن مالك بن مغول , عن محمد بن سوقة , عن نافع , عن ابن عمر , قال: إن كنا لنعد لرسول الله صلى الله عليه وسلم في المجلس , يقول:"رب اغفر لي وتب علي , إنك انت التواب الرحيم"مائة مرة.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ہم شمار کرتے رہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجلس میں «رب اغفر لي وتب علي إنك أنت التواب الغفور» اے میرے رب! مجھے بخش دے، میری توبہ قبول فرما لے، تو ہی توبہ قبول فرمانے والا اور رحم کرنے والا ہے سو بار کہتے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة 361 (1516)، سنن الترمذی/الدعوات 39 (3434)، (تحفة الأشراف: 8422)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/21) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: