احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

20: بَابُ: الأَكْلِ عَلَى الْخِوَانِ وَالسُّفْرَةِ
باب: میز اور دستر خوان پر کھانے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3292
حدثنا محمد بن المثنى ، حدثنا معاذ بن هشام ، حدثنا ابي ، عن يونس بن ابي الفرات الإسكاف ، عن قتادة ، عن انس بن مالك ، قال:"ما اكل النبي صلى الله عليه وسلم على خوان، ولا في سكرجة، قال: فعلام كانوا ياكلون ؟ قال: على السفر".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خوان (میز) پر کبھی نہیں کھایا، اور نہ «سکرجہ» (چھوٹی طشتری) ۱؎ میں کھایا۔ قتادہ نے انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کس چیز پر کھاتے تھے؟ انس رضی اللہ عنہ نے کہا: دستر خوان پر۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأطعمة 8 (5386)، 23 (5415)، سنن الترمذی/الأطعمة 1 (1788)، (تحفة الأشراف: 1444)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/130) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: «سکرجہ» (چھوٹی طشتری) میں چٹنی اور کھٹائی وغیرہ رکھی جاتی ہے جس سے کھانے کی خواہش بڑھتی ہے یہ عیش پسندوں کا طریقہ ہے آپ کو یہ چیز پسند نہیں تھی۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: