احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

16: بَابُ: الْمُسْلِمُونَ شُرَكَاءُ فِي ثَلاَثٍ
باب: تین چیزوں میں سارے مسلمانوں کی شرکت کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2472
حدثنا عبد الله بن سعيد ، حدثنا عبد الله بن خراش بن حوشب الشيباني ، عن العوام بن حوشب ، عن مجاهد ، عن ابن عباس ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"المسلمون شركاء في ثلاث: في الماء والكلإ والنار، وثمنه حرام"، قال ابو سعيد: يعني الماء الجاري.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین چیزوں میں سارے مسلمانوں کی شرکت (ساجھے داری) ہے: پانی، گھاس اور آگ، ان کی قیمت لینا حرام ہے ۱؎۔ ابوسعید کہتے ہیں: پانی سے مراد بہتا پانی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 6418، ومصباح الزجاجة: 869) (صحیح) (سند میں عبداللہ بن خراش ضعیف راوی ہیں، لیکن شواہد کی بناء پر یہ صحیح ہے، وثمنہ حرام کا جملہ شاہد نہ ہونے سے ضعیف ہے)

قال الشيخ الألباني: صحيح دون وثمنه حرام

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف جدًا ¤ عبدالله بن خراش : ضعيف (تقدم:103) والحديث صحيح دون قوله ” وثمنه حرام “ ۔

Share this: