احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

11: بَابُ: مَا جَاءَ فِي كَفَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
باب: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کفن کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1469
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا حفص بن غياث ، عن هشام بن عروة ، عن ابيه ، عن عائشة ، ان النبي صلى الله عليه وسلم:"كفن في ثلاثة اثواب بيض يمانية، ليس فيها قميص، ولا عمامة"، فقيل لعائشة: إنهم كانوا يزعمون انه قد كان كفن في حبرة، فقالت عائشة:"قد جاءوا ببرد حبرة فلم يكفنوه".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تین سفید یمنی کپڑوں میں کفنایا گیا، جس میں کرتہ اور عمامہ نہ تھا، ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا گیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دھاری دار چادر میں کفنایا گیا تھا؟ تو عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: لوگ دھاری دار چادر لائے تھے مگر انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس میں نہیں کفنایا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الجنائز 13 (941)، سنن ابی داود/الجنائز 34 (3152)، سنن الترمذی/الجنائز20 (996)، سنن النسائی/الجنائز 39 (1900)، (تحفة الأشراف: 16786)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الجنائز 18 (1264)، 23 (1271)، 24 (1272)، 94 (1387)، موطا امام مالک/الجنائز 2 (5) مسند احمد (6/40، 93، 118، 132، 165) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس سے معلوم ہوا کہ سفید کپڑا کفن کے لیے بہتر ہے، یہ بھی معلوم ہوا کہ تین کپڑوں سے زیادہ مکروہ ہے بالخصوص عمامہ جسے متاخرین حنفیہ اور مالکیہ نے رواج دیا ہے، یہ بدعت ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: