احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

29: بَابُ: مَنْ دَلَكَ يَدَهُ بِالأَرْضِ بَعْدَ الاِسْتِنْجَاءِ
باب: استنجاء کے بعد زمین پر ہاتھ رگڑ کر دھونے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 358
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة وعلي بن محمد قالا: حدثنا وكيع ، عن شريك ، عن إبراهيم بن جرير ، عن ابي زرعة بن عمرو بن جرير ، عن ابي هريرة :"ان النبي صلى الله عليه وسلم قضى حاجته، ثم استنجى من تور، ثم دلك يده بالارض".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قضائے حاجت کی، پھر پانی کے برتن سے استنجاء کیا پھر اپنا ہاتھ زمین پر رگڑ کر دھویا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطہارة 24 (45)، (تحفة الأشراف: 14886)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/الطہارة 43 (50)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/311، 454) (حسن) (سند میں شریک ضعیف ہیں، لیکن متابعات وشواہد کی بناء پر حسن ہے، ملاحظہ ہو: صحیح ابی داود: 35)

وضاحت: ۱؎: ان حدیثوں سے معلوم ہوا کہ پاخانہ کے بعد ہاتھ مٹی سے مل کر دھونا مسنون ہے، مقصد ہاتھوں کی صفائی و ستھرائی ہے جو مٹی صابن وغیرہ کے استعمال سے ہو جاتی ہے۔

قال الشيخ الألباني: حسن

سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 358M
قال ابو الحسن بن سلمة: حدثنا ابو حاتم ، حدثنا سعيد بن سليمان الواسطي ، عن شريك ، نحوه.
اس سند سے بھی اسی کی ہم معنی حدیث مروی ہے۔

قال الشيخ الألباني: حسن

Share this: