احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

38: بَابُ: دُخُولِ الْحَمَّامِ
باب: حمام میں داخل ہونے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3748
حدثنا ابو بكر , حدثنا عبدة بن سليمان . ح وحدثنا علي بن محمد , حدثنا خالي يعلى , وجعفر بن عون جميعا , عن عبد الرحمن بن زياد بن انعم الإفريقي , عن عبد الرحمن بن رافع , عن عبد الله بن عمرو , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"تفتح لكم ارض الاعاجم , وستجدون فيها بيوتا يقال لها: الحمامات , فلا يدخلها الرجال إلا بإزار , وامنعوا النساء ان يدخلنها إلا مريضة او نفساء".
عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے لیے عجم کے ممالک فتح ہوں گے، تو وہاں تم کچھ ایسے گھر پاؤ گے جنہیں حمامات (عمومی غسل خانے) کہا جاتا ہو گا، تو مرد ان میں بغیر تہہ بند کے داخل نہ ہوں، اور عورتوں کو اس میں جانے سے روکو، سوائے اس عورت کے جو بیمار ہو، یا نفاس والی ہو۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الحمام 1 (4011)، (تحفة الأشراف: 8877) (ضعیف) (سند میں عبدالرحمن بن زیاد اور عبد الرحمن بن رافع دونوں ضعیف ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / د 4011

Share this: