احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

26: بَابُ: التَّشْدِيدِ فِي الْبَوْلِ
باب: پیشاب کی چھینٹ سے نہ بچنے پر وارد وعید کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 346
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا ابو معاوية ، عن الاعمش ، عن زيد بن وهب ، عن عبد الرحمن ابن حسنة ، قال: خرج علينا رسول الله صلى الله عليه وسلم، وفي يده الدرقة فوضعها ثم جلس فبال إليها، فقال بعضهم: انظروا إليه يبول كما تبول المراة، فسمعه النبي صلى الله عليه وسلم، فقال:"ويحك، اما علمت ما اصاب صاحب بني إسرائيل، كانوا إذا اصابهم البول قرضوه بالمقاريض، فنهاهم عن ذلك فعذب في قبره".
عبدالرحمٰن بن حسنہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس آئے، اس وقت آپ کے ہاتھ میں ایک ڈھال تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے رکھا اور اس کی آڑ میں بیٹھ کر پیشاب کیا، کچھ لوگوں نے (بطور استہزاء) کہا کہ انہیں دیکھو ایسے پیشاب کرتے ہیں جیسے عورت پیشاب کرتی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سنا اور فرمایا: افسوس ہے تم پر، بنی اسرائیل کے ایک شخص کو جو مصیبت پہنچی، تمہیں اس کی خبر نہیں؟ ان کے کپڑوں میں پیشاب لگ جاتا تو اسے قینچی سے کاٹتے تھے، ایک شخص نے انہیں اس عمل سے روک دیا، تو اسے اس کی قبر میں عذاب دیا گیا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطہارة 11 (22)، سنن النسائی/الطہارة 26 (30)، (تحفة الأشراف: 9693)، مسند احمد (4/ 196) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / د 22 ، ن 30

سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 346M
قال ابو الحسن بن سلمة: حدثنا ابو حاتم ، حدثنا عبيد الله بن موسى ، انبانا الاعمش ، فذكر نحوه.
اس سند سے بھی اعمش نے ایسی ہی حدیث ذکر کی ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: