احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

13: بَابُ: الْعُزْلَةِ
باب: (فتنہ کے زمانہ میں) سب سے الگ تھلگ رہنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3977
حدثنا محمد بن الصباح , حدثنا عبد العزيز بن ابي حازم , اخبرني ابي , عن بعجة بن عبد الله بن بدر الجهني , عن ابي هريرة , ان النبي صلى الله عليه وسلم , قال:"خير معايش الناس لهم , رجل ممسك بعنان فرسه في سبيل الله , ويطير على متنه , كلما سمع هيعة او فزعة طار عليه إليها , يبتغي الموت او القتل , مظانه , ورجل في غنيمة , في راس شعفة من هذه الشعاف , او بطن واد من هذه الاودية , يقيم الصلاة , ويؤتي الزكاة , ويعبد ربه حتى ياتيه اليقين , ليس من الناس إلا في خير".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگوں میں سب سے اچھی زندگی والا وہ ہے جو اللہ تعالیٰ کے راستے میں اپنے گھوڑے کی لگام پکڑے ہوئے اس کی پشت پر اڑ رہا ہو، اور جہاں دشمن کی آواز سنے یا مقابلے کا وقت آئے تو فوراً مقابلہ کے لیے اس جانب رخ کرتا ہو، اور موت یا قتل کی جگہیں تلاش کرتا پھرتا ہو اور وہ آدمی ہے جو اپنی بکریوں کو لے کر تنہا کسی پہاڑ کی چوٹی پر رہتا ہو، یا کسی وادی میں جا بسے، نماز قائم کرتا ہو، زکاۃ دیتا ہو، اور اپنے رب کی عبادت کرتا ہو حتیٰ کہ اس حالت میں اسے موت آ جائے کہ وہ لوگوں کا خیرخواہ ہو۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الإمارة 34 (1889)، (تحفة الأشراف: 12224)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/443) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: