احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

10: بَابُ: الْحَجِّ عَنِ الْحَيِّ إِذَا لَمْ يَسْتَطِعْ
باب: معذور شخص کی طرف سے حج بدل کرنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2906
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وعلي بن محمد ، قالا: حدثنا وكيع ، عن شعبة ، عن النعمان بن سالم ، عن عمرو بن اوس ، عن ابي رزين العقيلي ، انه اتى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: يا رسول الله، إن ابي شيخ كبير لا يستطيع الحج ولا العمرة ولا الظعن، قال:"حج عن ابيك واعتمر".
ابورزین عقیلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے: اللہ کے رسول! میرے والد بہت بوڑھے ہیں جو نہ حج کرنے کی طاقت رکھتے ہیں نہ عمرہ کرنے کی، اور نہ سواری پر سوار ہونے کی (فرمائیے! ان کے متعلق کیا حکم ہے؟) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے والد کی طرف سے حج اور عمرہ کرو۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الحج 26 (1810)، سنن النسائی/الحج 2 (2622)، 10 (2638)، (تحفة الأشراف: 11173)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الحج 87 (930)، مسند احمد (4/10، 11، 12) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: