احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

93: بَابُ: فِيمَنْ تَرَكَ الْجُمُعَةَ مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ
باب: بغیر عذر کے جمعہ چھوڑنے والے کے بارے میں وارد وعید کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1125
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا عبد الله بن إدريس ، ويزيد بن هارون ، ومحمد بن بشر ، قالوا: حدثنا محمد بن عمرو ، حدثني عبيدة بن سفيان الحضرمي ، عن ابي الجعد الضمري وكان له صحبة وكان له صحبة، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم:"من ترك الجمعة ثلاث مرات تهاونا بها، طبع على قلبه".
ابوجعد ضمری رضی اللہ عنہ (انہیں شرف صحبت حاصل ہے) کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے تین جمعے سستی سے چھوڑ دئیے، اس کے دل پہ مہر لگ گئی ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة 210 (1052)، سنن الترمذی/الصلاة 242 (500)، سنن النسائی/الجمعة 14 (1368)، (تحفة الأشراف: 11883) (حسن صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی اس کا دل خیر اور ہدایت کو قبول کرنے کی صلاحیت سے محروم کر دیا جائے گا۔ اس کے دل پر غفلت چھا جائے گی، اور عبادت کا ذوق و شوق جاتا رہے گا، اور بعض نے کہا: اس میں نفاق آ جائے گا، اور ایمان کا نور جاتا رہے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوری زندگی جمعہ کی نماز پابندی سے پڑھائی، اہل علم نے اس کے فرض عین ہونے پر اجماع کیا ہے، اس لیے فریضہ جمعہ کا ادا کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے۔

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

Share this: