احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

54: بَابُ: تَخْلِيلِ الأَصَابِعِ
باب: انگلیوں کے درمیان خلال کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 446
حدثنا محمد بن المصفى الحمصي ، حدثنا محمد بن حمير ، عن ابن لهيعة ، حدثني يزيد بن عمرو المعافري ، عن ابي عبد الرحمن الحبلي ، عن المستورد بن شداد ، قال: رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم"توضا فخلل اصابع رجليه بخنصره".
مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا تو اپنی سب سے چھوٹی انگلی سے اپنے پیروں کی انگلیوں کا خلال کیا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطہارة 58 (148)، سنن الترمذی/الطہارة 30 (40)، (تحفة الأشراف: 11256)، مسند احمد (4/229) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس سے معلوم ہوا کہ پیروں کی انگلیوں کے درمیان خلال مسنون ہے، انگلیوں کے خلال کا طریقہ یہ ہے کہ دو انگلیوں کے درمیان انگلی اس طرح داخل کرے کہ دونوں انگلیوں کا درمیانی حصہ پوری طرح تر ہو جائے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 446M
قال ابو الحسن بن سلمة: حدثنا خازم بن يحيي الحلواني، حدثنا قتيبة، حدثنا ابن لهيعة، فذكر نحوه.
اس سند سے بھی اسی جیسی حدیث مروی ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: