احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

22: بَابُ: الْعُقُوبَاتِ
باب: سزاؤں کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 4018
حدثنا محمد بن عبد الله بن نمير , وعلي بن محمد , قالا: حدثنا ابو معاوية , عن بريد بن عبد الله بن ابي بردة , عن ابي بردة , عن ابي موسى , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إن الله يملي للظالم , فإذا اخذه لم يفلته , ثم قرا: وكذلك اخذ ربك إذا اخذ القرى وهي ظالمة سورة هود آية 102".
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ ظالم کو ڈھیل دیتا رہتا ہے، لیکن اسے پکڑتا ہے تو پھر نہیں چھوڑتا، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آیت: «وكذلك أخذ ربك إذا أخذ القرى وهي ظالمة» تمہارے رب کی پکڑ ایسی ہی ہے جب وہ کسی ظالم بستی کو پکڑتا ہے (سورة الهود: 102)، کی تلاوت کی۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/تفسیر القرآن 12 (4686)، صحیح مسلم/البر والصلة 15 (2583)، سنن الترمذی/التفسیر 12 (3110)، (تحفة الأشراف: 9037) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: