احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

34: بَابُ: مَا جَاءَ فِي ثَوَابِ مَنْ صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ وَمَنِ انْتَظَرَ دَفْنَهَا
باب: نماز جنازہ پڑھنے اور دفن تک انتظار کرنے کا ثواب۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1539
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا عبد الاعلى ، عن معمر ، عن الزهري ، عن سعيد بن المسيب ، عن ابي هريرة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"من صلى على جنازة فله قيراط، ومن انتظر حتى يفرغ منها فله قيراطان"، قالوا: وما القيراطان ؟، قال:"مثل الجبلين".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے نماز جنازہ پڑھی، اس کو ایک قیراط ثواب ہے، اور جو دفن سے فراغت تک انتظار کرتا رہا، اسے دو قیراط ثواب ہے لوگوں نے عرض کیا: دو قیراط کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو پہاڑ کے برابر۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأیمان 35 (47)، الجنائز 58 (1325)، صحیح مسلم/الجنائز17 (945)، سنن النسائی/الجنائز79 (1996)، الإیمان 26 (5035)، (تحفة الأشراف: 13266)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الجنائز45 (3168)، سنن الترمذی/الجنائز 49 (1040)، مسند احمد (2/2، 233، 246، 280، 321، 387، 401، 430، 458، 475، 480، 493، 498، 503، 521، 531) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: