احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

6: بَابُ: مَا يُوجِبُ الْحَجَّ
باب: حج کو کون سی چیز واجب کر دیتی ہے؟
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2896
حدثنا هشام بن عمار ، حدثنا مروان بن معاوية ، ح وحدثنا علي بن محمد ، وعمرو بن عبد الله ، قالا: حدثنا وكيع ، حدثنا إبراهيم بن يزيد المكي ، عن محمد بن عباد بن جعفر المخزومي ، عن ابن عمر ، قال: قام رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: يا رسول الله، ما يوجب الحج ؟، قال:"الزاد والراحلة"، قال: يا رسول الله، فما الحاج ؟، قال:"الشعث التفل"، وقام آخر، فقال: يا رسول الله، وما الحج ؟، قال:"العج والثج"، قال وكيع: يعني بالعج العجيج: بالتلبية، والثج: نحر البدن.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھڑا ہوا، اور عرض کیا: اللہ کے رسول! کون سی چیز حج کو واجب کر دیتی ہے،؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: زاد سفر اور سواری (کا انتظام) اس نے پوچھا: اللہ کے رسول! حاجی کیسا ہوتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پراگندہ سر اور خوشبو سے عاری ایک دوسرا شخص اٹھا، اور اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! حج کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «عج» اور «ثج» ۔ وکیع کہتے ہیں کہ «عج» کا مطلب ہے لبیک پکارنا، اور «ثج» کا مطلب ہے خون بہانا یعنی قربانی کرنا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الحج 4 (813)، (تحفة الأشراف: 7440) (ضعیف جدا) (ابراہیم بن یزید مکی متروک الحدیث راوی ہے، لیکن العج و الثج کا جملہ دوسری حدیث سے ثابت ہے، جو 2924 نمبر پر آئے گا، نیز ملاحظہ ہو: الإرواء: 988)

قال الشيخ الألباني: ضعيف جدا لكن جملة العج والثج ثبتت في حديث آخر

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / ت 813 ، 2998

Share this: