احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

45: بَابُ: الْفَزَعِ وَالأَرَقِ وَمَا يُتَعَوَّذُ مِنْهُ
باب: گھبراہٹ کے وقت اور نیند اچاٹ ہونے پر کیا دعا پڑھے؟
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3547
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا عفان , حدثنا وهيب , قال: حدثنا محمد بن عجلان , عن يعقوب بن عبد الله بن الاشج , عن سعيد بن المسيب , عن سعد بن مالك , عن خولة بنت حكيم , ان النبي صلى الله عليه وسلم , قال:"لو ان احدكم إذا نزل منزلا , قال: اعوذ بكلمات الله التامة من شر ما خلق , لم يضره في ذلك المنزل شيء حتى يرتحل منه".
خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی کسی مقام پر اترے تو وہ اس وقت یہ دعا پڑھے: «أعوذ بكلمات الله التامة من شر ما خلق- لم يضره في ذلك المنزل شيء حتى يرتحل منه» میں پناہ مانگتا ہوں اللہ تعالیٰ کے تمام کلمات کی ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کیا تو اس مقام پر کوئی چیز اسے ضرر نہیں پہنچا سکتی یہاں تک کہ وہ وہاں سے روانہ ہو جائے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الذکر والدعاء 16 (2708)، سنن الترمذی/الدعوات 41 (3437)، (تحفة الأشراف: 15826)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/ 337، 378، 409)، سنن الدارمی/الاستئذان 48 (2722) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: