احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

12: بَابُ: اسْتِكْرَاءِ الأَرْضِ بِالطَّعَامِ
باب: غلہ کے بدلے زمین کرایہ پر دینے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2465
حدثنا حميد بن مسعدة ، حدثنا خالد بن الحارث ، حدثنا سعيد بن ابي عروبة ، عن يعلى بن حكيم ، عن سليمان بن يسار ، عن رافع بن خديج ، قال: كنا نحاقل على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم فزعم ان بعض عمومته اتاهم، فقال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من كانت له ارض فلا يكريها بطعام مسمى".
رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں محاقلہ کیا کرتے تھے، پھر ان کا خیال ہے کہ ان کے چچاؤں میں سے کوئی آیا اور کہنے لگا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: جس کے پاس زمین ہو وہ اس کو متعین غلے کے بدلے کرائے پر نہ دے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/البیوع 18 (1548)، سنن ابی داود/البیوع 32 (3395، 3396)، سنن النسائی/المزارعة 2 (3926)، (تحفة الأشراف: 3559)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/کراء الأرض 1 (1)، مسند احمد (3/464، 465، 466) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: