احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

10: بَابُ: مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ فَقَلِيلُهُ حَرَامٌ
باب: جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ آور ہو اس کا تھوڑا بھی حرام ہے۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3392
حدثنا إبراهيم بن المنذر الحزامي , حدثنا ابو يحيى زكريا بن منظور , عن ابي حازم , عن عبد الله بن عمر , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"كل مسكر حرام وما اسكر كثيره، فقليله حرام".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے اور جس کی زیادہ مقدار نشہ لانے والی ہو اس کا تھوڑا بھی حرام ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 7089، ومصباح الزجاجة: 1177) (صحیح) (سند میں زکریا بن منظور ضعیف ہیں، لیکن دوسرے شواہد سے یہ صحیح ہے)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: