احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

29: بَابُ: مَا جَاءَ فِي صِيَامِ ثَلاَثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ
باب: ماہانہ تین دن روزے رکھنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1707
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا يزيد بن هارون ، انبانا شعبة ، عن انس بن سيرين ، عن عبد الملك بن المنهال ، عن ابيه ، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم:"انه كان يامر بصيام البيض ثلاث عشرة، واربع عشرة، وخمس عشرة، ويقول: هو كصوم الدهر، او كهيئة صوم الدهر".
منہال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایام بیض کے روزہ کے رکھنے کا حکم دیتے تھے یعنی تیرہویں، چودہویں، اور پندرہویں تاریخ کے روزے کا، اور فرماتے: یہ ہمیشہ روزہ رکھنے کے مثل ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصوم 68 (2449)، سنن النسائی/الصیام 51 (2432، 2433، 2434)، (تحفة الأشراف: 11071)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/165، 5/27، 28) (صحیح لغیرہ)

وضاحت: ۱؎: ایام بیض کے روزے سے مراد ہجری مہینوں کی تیرھویں چودھویں اور پندرہویں تاریخ کے روزے ہیں انھیں ایام بیض اس لئے کہا جاتا ہے کہ ان تاریخوں کی راتیں روشن ہوتی ہیں۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / د 2449 ، ن 2432 - 2434

سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1707M
حدثنا إسحاق بن منصور ، انبانا حبان بن هلال ، حدثنا همام ، عن انس بن سيرين ، حدثني عبد الملك بن قتادة بن ملحان القيسي ، عن ابيه ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، نحوه، قال ابن ماجة: اخطا شعبة، واصاب همام.
اس سند سے بھی قتادہ بن ملحان رضی اللہ عنہ سے اسی جیسی روایت مرفوعاً آئی ہے۔ ابن ماجہ کہتے ہیں شعبہ نے غلطی کی ہے، اور ہمام نے صحیح طرح سے روایت کی ہے، عبدالملک بن منہال کے بجائے صحیح عبدالملک بن قتادہ بن ملحان ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر ما قبلہ

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: