احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

103: . بَابُ: فَضْلِ مَكَّةَ
باب: مکہ کی فضیلت کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3108
حدثنا عيسى بن حماد المصري ، انبانا الليث بن سعد ، اخبرني عقيل ، عن محمد بن مسلم ، انه قال: إن ابا سلمة بن عبد الرحمن بن عوف ، اخبره ان عبد الله بن عدي بن الحمراء ، قال له: رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو على ناقته واقف بالحزورة، يقول:"والله إنك لخير ارض الله، واحب ارض الله إلي، والله لولا اني اخرجت منك ما خرجت".
عبداللہ بن عدی بن حمراء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اپنی اونٹنی پر حزورہ (مکہ میں ایک مقام) میں کھڑے فرما رہے تھے: قسم اللہ کی! بلاشبہ تو اللہ کی ساری زمین سے بہتر ہے، اور اللہ کی زمین میں مجھے سب سے زیادہ پسند ہے، قسم اللہ کی! اگر میں تجھ سے نکالا نہ جاتا تو میں نہ نکلتا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/المناقب 69 (3925)، (تحفة الأشراف: 6641)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/305)، سنن الدارمی/السیر 67 (2552) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: