احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

49: بَابٌ في الأَكْلِ يَوْمَ الْفِطْرِ قَبْلَ أَنْ يَخْرُجَ
باب: عیدالفطر کے دن عیدگاہ جانے سے پہلے کچھ کھا لینے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1754
حدثنا جبارة بن المغلس ، حدثنا هشيم ، عن عبيد الله بن ابي بكر ، عن انس بن مالك ، قال: " كان النبي صلى الله عليه وسلم لا يخرج يوم الفطر حتى يطعم تمرات ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر کے دن چند کھجوریں کھائے بغیر عید کے لیے نہیں نکلتے تھے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/العیدین 4 (953)، (تحفة الأشراف: 1082)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الصلاة 273 (543)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/126، 232) (صحیح) (سند میں جبارہ بن مغلس ضعیف راوی ہے، لیکن سعید بن سلیمان نے صحیح بخاری میں ان کی متابعت کی ہے)

وضاحت: ۱؎: عید الفطر کے دن نماز سے پہلے کچھ کھا لینا سنت ہے، اگر کھجوریں ہوں تو بہتر ہے، ورنہ جو میسر ہو کھائے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: