احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

17: بَابُ: مَنْ نَذَرَ نَذْرًا وَلَمْ يُسَمِّهِ
باب: جس نے نذر مانی لیکن یہ نہیں بتایا کہ وہ کس چیز کی نذر ہے تو کیا کرے؟
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2127
حدثنا علي بن محمد ، حدثنا وكيع ، حدثنا إسماعيل بن رافع ، عن خالد بن يزيد ، عن عقبة بن عامر الجهني ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من نذر نذرا ولم يسمه فكفارته كفارة يمين".
عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے نذر مانی، اور اس کی تعیین نہ کی تو اس کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9923)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/النذر 5 (1645)، سنن ابی داود/الأیمان 31 (3323)، سنن الترمذی/الأیمان 4 (1528)، سنن النسائی/الأیمان 40 (3863)، مسند احمد (4/144، 146، 147) (صحیح) دون قولہ ''اذا لم یسمّہ'' من غیر ھذا السند وأما ھذا السند فضعیف لأجل إسماعیل بن رافع (ملاحظہ ہو: إلارواء: 2586)

قال الشيخ الألباني: صحيح دون قوله ولم يسمه

Share this: