احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

4: بَابُ: أَجْرِ الأُجَرَاءِ
باب: مزدور کی اجرت کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2442
حدثنا سويد بن سعيد ، حدثنا يحيى بن سليم ، عن إسماعيل بن امية ، عن سعيد بن ابي سعيد المقبري ، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"ثلاثة انا خصمهم يوم القيامة ومن كنت خصمه خصمته يوم القيامة: رجل اعطى بي ثم غدر، ورجل باع حرا فاكل ثمنه، ورجل استاجر اجيرا فاستوفى منه ولم يوفه اجره".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین شخص ایسے ہیں کہ قیامت کے دن ان کا مدمقابل میں ہوں گا، اور جس کا میں قیامت کے دن مدمقابل ہوں گا اس پر غالب آؤں گا، ایک وہ جو مجھ سے عہد کرے پھر بدعہدی کرے، دوسرے وہ جو کسی آزاد کو پکڑ کر بیچ دے پھر اس کی قیمت کھائے، اور تیسرے وہ جو کسی کو مزدور رکھے اور اس سے پورا کام لے اور اس کی اجرت نہ دے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/البیوع 106 (2227)، الإجارة 10 (2270)، (تحفة الأشراف: 12952)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/358) (صحیح) (ملاحظہ ہو: تراجع الألبانی: رقم: 287)

قال الشيخ الألباني: ضعيف خ لكن فيه يحيى بن سليم قال الحافظ ابن حجر صدوق سيء الحفظ

Share this: