احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

40: بَابُ: النُّشْرَةِ
باب: آسیب (جن) کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3532
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا عبد الرحيم بن سليمان , عن يزيد بن ابي زياد , عن سليمان بن عمرو بن الاحوص , عن ام جندب , قالت: رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم رمى جمرة العقبة من بطن الوادي يوم النحر , ثم انصرف وتبعته امراة من خثعم , ومعها صبي لها , به بلاء لا يتكلم , فقالت: يا رسول الله , إن هذا ابني وبقية اهلي وإن به بلاء لا يتكلم , فقال: رسول الله صلى الله عليه وسلم:"ائتوني بشيء من ماء", فاتي بماء فغسل يديه , ومضمض فاه , ثم اعطاها , فقال:"اسقيه منه , وصبي عليه منه , واستشفي الله له", قالت: فلقيت المراة , فقلت: لو وهبت لي منه , فقالت: إنما هو لهذا المبتلى , قالت: فلقيت المراة من الحول فسالتها عن الغلام , فقالت: برا وعقل عقلا ليس كعقول الناس.
ام جندب رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یوم النحر کو بطن وادی میں جمرہ عقبہ کی رمی کرتے دیکھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوٹے تو آپ کے پیچھے پیچھے قبیلہ خثعم کی ایک عورت آئی، اس کے ساتھ ایک بچہ تھا جس پر آسیب تھا، وہ بولتا نہیں تھا، اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! یہ میرا بیٹا ہے اور یہی میرے گھر والوں میں باقی رہ گیا ہے، اور اس پر ایک بلا (آسیب) ہے کہ یہ بول نہیں پاتا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تھوڑا سا پانی لاؤ، پانی لایا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ دھوئے اور اس میں کلی کی، پھر وہ پانی اسے دے دیا، اور فرمایا: اس میں سے تھوڑا سا اسے پلا دو، اور تھوڑا سا اس کے اوپر ڈال دو، اور اللہ تعالیٰ سے اس کے لیے شفاء طلب کرو، ام جندب رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں اس عورت سے ملی اور اس سے کہا کہ اگر تم اس میں سے تھوڑا سا پانی مجھے بھی دے دیتیں، (تو اچھا ہوتا) تو اس نے جواب دیا کہ یہ تو صرف اس بیمار بچے کے لیے ہے، ام جندب رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں اس عورت سے سال بھر بعد ملی اور اس بچے کے متعلق پوچھا تو اس نے بتایا کہ وہ ٹھیک ہو گیا ہے، اور اسے ایسی عقل آ گئی جو عام لوگوں کی عقل سے بڑھ کر ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: (3031) (ضعیف) (سند میں یزید بن أبی زیاد ضعیف راوی ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / تقدم:3028 ، 3031

Share this: