احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

59: بَابُ: مَا جَاءَ فِي الطَّعَامِ يُبْعَثُ إِلَى أَهْلِ الْمَيِّتِ
باب: میت کے گھر والوں کے یہاں کھانا بھیجنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1610
حدثنا هشام بن عمار ، ومحمد بن الصباح ، قالا: حدثنا سفيان بن عيينة ، عن جعفر بن خالد ، عن ابيه ، عن عبد الله بن جعفر ، قال: لما جاء نعي جعفر، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"اصنعوا لآل جعفر طعاما فقد اتاهم ما يشغلهم، او امر يشغلهم".
عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جعفر کی موت کی جب خبر آئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جعفر کے گھر والوں کے لیے کھانا تیار کرو، اس لیے کہ ان کے پاس ایسی خبر آئی ہے جس نے ان کو مشغول کر دیا ہے، یا ان کے پاس ایسا معاملہ آ پڑا ہے جو ان کو مشغول کئے ہوئے ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الجنائز 26 (3132)، سنن الترمذی/الجنائز 21 (998)، (تحفة الأشراف: 5217) (حسن)

قال الشيخ الألباني: حسن

Share this: