احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

32: بَابُ: مَا جَاءَ فِي الصَّلاَةِ عَلَى الْقَبْرِ
باب: (مردہ دفن ہو جائے تو) قبر پر نماز جنازہ پڑھنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1527
حدثنا احمد بن عبدة ، انبانا حماد بن زيد ، حدثنا ثابت ، عن ابي رافع ، عن ابي هريرة ، ان امراة سوداء كانت تقم المسجد ففقدها رسول الله صلى الله عليه وسلم، فسال عنها بعد ايام، فقيل له: إنها ماتت، قال:"فهلا آذنتموني ؟ فاتى قبرها فصلى عليها".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک کالی عورت مسجد میں جھاڑو دیا کرتی تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نہیں دیکھا، کچھ روز کے بعد اس کے متعلق پوچھا تو آپ سے عرض کیا گیا کہ اس کا انتقال ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر مجھے خبر کیوں نہ دی، اس کے بعد آپ اس کی قبر پہ آئے، اور اس پر نماز جنازہ پڑھی۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصلاة 74 (458)، صحیح مسلم/الجنائز23 (956)، سنن ابی داود/الجنائز 61 (3203)، (تحفة الأشراف: 14650)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/353) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: