احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

16: بَابُ: النَّذْرِ فِي الْمَعْصِيَةِ
باب: نافرمانی (گناہ) کی نذر ماننے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2124
حدثنا ابو سهل بن ابي سهل ، حدثنا سفيان بن عيينة ، حدثنا ايوب ، عن ابي قلابة ، عن عمه ، عن عمران بن الحصين ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"لا نذر في معصية، ولا نذر فيما لا يملك ابن آدم".
عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: معصیت (گناہ) میں نذر نہیں ہے، اور نہ اس میں نذر ہے جس کا آدمی مالک نہ ہو ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/النذر 3 (1641)، سنن ابی داود/الأیمان 28 (3316)، سنن النسائی/الأیمان 30 (3843)، 41 (3880)، (تحفة الأشرف: 10884، 10888)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/429، 434) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: مثلاً دوسرے کے غلام آزاد کرنے کی نذر کرے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: