احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

36: بَابُ: مَا جَاءَ فِيمَا يُقَالُ إِذَا دَخَلَ الْمَقَابِرَ
باب: قبرستان میں پہنچ کر کیا دعا پڑھے؟
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1546
حدثنا إسماعيل بن موسى ، حدثنا شريك بن عبد الله ، عن عاصم بن عبيد الله ، عن عبد الله بن عامر بن ربيعة ، عن عائشة ، قالت: فقدته، تعني النبي صلى الله عليه وسلم فإذا هو بالبقيع، فقال:"السلام عليكم دار قوم مؤمنين انتم لنا فرط، وإنا بكم لاحقون، اللهم لا تحرمنا اجرهم، ولا تفتنا بعدهم".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے انہیں یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو (ایک رات) غائب پایا، پھر دیکھا کہ آپ مقبرہ بقیع میں ہیں، اور آپ نے فرمایا: «السلام عليكم دار قوم مؤمنين أنتم لنا فرط وإنا بكم لاحقون اللهم لا تحرمنا أجرهم ولا تفتنا بعدهم» اے مومن گھر والو! تم پر سلام ہو، تم لوگ ہم سے پہلے جانے والے ہو، اور ہم تمہارے بعد آنے والے ہیں، اے اللہ! ہمیں ان کے ثواب سے محروم نہ کرنا، اور ان کے بعد ہمیں فتنہ میں نہ ڈالنا۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف وهو صحيح دون اللهم لا ... م

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ عاصم بن عبيدالله : ضعيف (تقدم:907) ۔ والحديث الآتي (الأصل:1547) يغني عنه ۔

Share this: