احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

48: بَابُ: مَا جَاءَ فِي زِيَارَةِ قُبُورِ الْمُشْرِكِينَ
باب: کفار و مشرکین کی قبروں کی زیارت کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1572
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا محمد بن عبيد ، حدثنا يزيد بن كيسان ، عن ابي حازم ، عن ابي هريرة ، قال:"زار النبي صلى الله عليه وسلم قبر امه فبكى، وابكى من حوله، فقال: استاذنت ربي في ان استغفر لها فلم ياذن لي، واستاذنت ربي في ان ازور قبرها فاذن لي، فزوروا القبور، فإنها تذكركم الموت".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی والدہ کی قبر کی زیارت کی تو آپ روئے، اور آپ کے گرد جو لوگ تھے انہیں بھی رلایا، اور فرمایا: میں نے اپنے رب سے اجازت مانگی کہ اپنی ماں کے لیے استغفار کروں، تو اللہ تعالیٰ نے مجھے اس کی اجازت نہیں دی، اور میں نے اپنے رب سے اپنی والدہ کی قبر کی زیارت کی اجازت مانگی تو اس نے مجھے اجازت دے دی، لہٰذا تم قبروں کی زیارت کیا کرو اس لیے کہ وہ موت کو یاد دلاتی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الجنائز 36 (976)، سنن ابی داود/الجنائز81 (3234)، سنن النسائی/الجنائز 101 (2036)، (تحفة الأشراف: 13439)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/441) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: