احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

39: بَابُ: نَقْشِ الْخَاتَمِ
باب: انگوٹھی کے نقش کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3639
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا سفيان بن عيينة , عن ايوب بن موسى , عن نافع , عن ابن عمر , قال: اتخذ رسول الله صلى الله عليه وسلم خاتما من ورق , ثم نقش فيه محمد رسول الله , فقال:"لا ينقش احد على نقش خاتمي هذا".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی، پھر اس میں «محمد رسول الله» نقش کرایا، اور فرمایا: میری انگوٹھی کا یہ نقش کوئی اور نہ کرائے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/اللباس 12 (2091)، سنن ابی داود/الخاتم 1 (4219)، سنن الترمذی/الشمائل 11 (95)، سنن النسائی/الزینة من المجتبيٰ 26 (5290)، (تحفة الأشراف: 7599)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/اللباس 46 (5866)، مسند احمد (2/22) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: وہ انگوٹھی آپ کی وفات تک آپ کے ہاتھ میں رہی پھر ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس پھر عمر رضی اللہ عنہ کے پاس، پھر عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس ان کی اخیر خلافت میں اریس کے کنوئیں میں گر گئی، ہر چند تلاش کی گئی مگر نہ ملی۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: