احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

21: بَابُ: مَا جَاءَ فِي أَيْنَ يَقُومُ الإِمَامُ إِذَا صَلَّى عَلَى الْجِنَازَةِ
باب: نماز جنازہ پڑھاتے وقت امام کہاں کھڑا ہو؟
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1493
حدثنا علي بن محمد ، حدثنا ابو اسامة ، قال: الحسين بن ذكوان اخبرني، عن عبد الله بن بريدة الاسلمي ، عن سمرة بن جندب الفزاري ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم:"صلى على امراة ماتت في نفاسها فقام وسطها".
سمرہ بن جندب فزاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت کی نماز جنازہ پڑھائی جو زچگی میں مر گئی تھی ۱؎، تو آپ اس کے بیچ میں کھڑے ہوئے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحیض29 (332)، الجنائز62 (1332)، 63 (1333)، صحیح مسلم/الجنائز27 (964)، سنن ابی داود/الجنائز 57 (3195)، سنن الترمذی/الجنائز45 (1035)، سنن النسائی/الحیض25 (393)، الجنائز73 (1978)، (تحفة الأشراف: 4625)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/14، 19) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس عورت کی کنیت ام کعب ہے جیسا کہ نسائی کی روایت میں اس کی ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: