احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

54: بَابُ: مَا جَاءَ فِي الْمَيِّتِ يُعَذَّبُ بِمَا نِيحَ عَلَيْهِ
باب: میت پر نوحہ خوانی سے اس کو عذاب ہوتا ہے۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1593
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا شاذان . ح وحدثنا محمد بن بشار ، ومحمد بن الوليد ، قالا: حدثنا محمد بن جعفر . ح وحدثنا نصر بن علي ، حدثنا عبد الصمد ، ووهب بن جرير ، قالوا: حدثنا شعبة ، عن قتادة ، عن سعيد بن المسيب ، عن ابن عمر ، عن عمر بن الخطاب ، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"الميت يعذب بما نيح عليه".
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میت پر نوحہ کرنے کی وجہ سے اسے عذاب دیا جاتا ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجنائز 33 (1292)، صحیح مسلم/الجنائز 9 (927)، سنن النسائی/الجنائز 15 (1854)، (تحفة الأشراف: 10536)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الجنائز 24 (1002)، مسند احمد (1/26، 36، 47، 50، 51، 54) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: میت پر آواز کے ساتھ رونے کو نوحہ کہتے ہیں۔ یہ عذاب اس شخص پر ہو گا جو اپنے ورثاء کو اس کی وصیت کر کے مرا ہو یا اس کا عمل بھی زندگی میں ایسا ہی رہا ہو اور اس کی پیروی میں اس کے گھر والے بھی اس پر نوحہ کر رہے ہوں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: