احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

23: بَابُ: الْبَغْيِ
باب: بغاوت و سرکشی کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 4211
حدثنا الحسين بن الحسن المروزي , انبانا عبد الله بن المبارك , وابن علية , عن عيينة بن عبد الرحمن , عن ابيه , عن ابي بكرة , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"ما من ذنب اجدر ان يعجل الله لصاحبه العقوبة في الدنيا , مع ما يدخر له في الآخرة , من البغي وقطيعة الرحم".
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی گناہ ایسا نہیں ہے جس کے کرنے پر آخرت کے عذاب کے ساتھ جو اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے تیار کر رکھا ہے دنیا میں بھی سزا دینی زیادہ لائق ہو سوائے بغاوت اور قطع رحمی کے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الأدب 51 (4902)، سنن الترمذی/صفة القیامة 57 (2511)، (تحفة الأشراف: 11693)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/36، 38) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی امام برحق کی اطاعت نہ کرنا اور اس سے مقابلہ کرنے کے لئے مستعد ہونا، اور بعضوں نے کہا بغی سے یہاں ظلم مراد ہے یعنی لوگوں کو ستانا اور ان کی حق تلفی کرنا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: