احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

19: بَابُ: مَا جَاءَ فِي الْقُبْلَةِ لِلصَّائِمِ
باب: روزہ دار بیوی کا بوسہ لے لے تو اس کے حکم کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1683
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وعبد الله بن الجراح ، قالا: حدثنا ابو الاحوص ، عن زياد بن علاقة ، عن عمرو بن ميمون ، عن عائشة ، قالت:"كان النبي صلى الله عليه وسلم يقبل في شهر الصوم".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روزوں کے مہینے میں بوسہ لیتے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصوم 12 (1106)، سنن ابی داود/الصوم 33 (2383)، سنن الترمذی/الصوم 31 (727)، الصوم 21 (1763)، (تحفة الأشراف: 17423)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الصوم 24 (1928)، موطا امام مالک/الصیام 6 (18)، مسند احمد (6/30)، سنن الدارمی/المقدمة 53 (698) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے روزے کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینے کا جواز ثابت ہوتا ہے لیکن یہ ایسے شخص کے لیے ہے جو اپنے نفس پر قابو رکھتا ہو اور جسے اپنے نفس پر قابو نہ ہو اس کے لیے یہ رعایت نہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: