احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

11: بَابُ: اسْتِئْمَارِ الْبِكْرِ وَالثَّيِّبِ
باب: کنواری اور غیر کنواری دونوں سے شادی کی اجازت لینے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1870
حدثني إسماعيل بن موسى السدي ، حدثنا مالك بن انس ، عن عبد الله بن الفضل الهاشمي ، عن نافع بن جبير بن مطعم ، عن ابن عباس ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"الايم اولى بنفسها من وليها، والبكر تستامر في نفسها"، قيل يا رسول الله: إن البكر تستحيي ان تتكلم، قال:"إذنها سكوتها".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غیر کنواری عورت اپنے آپ پر اپنے ولی سے زیادہ حق رکھتی ہے، اور کنواری عورت سے نکاح کے سلسلے میں اجازت طلب کی جائے گی، عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! کنواری بولنے سے شرم کرے گی تو آ پ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی خاموشی اس کی اجازت ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/النکاح 9 (1421)، سنن ابی داود/النکاح 26 (2098)، سنن الترمذی/النکاح 17 (1108)، سنن النسائی/النکاح 31 (3262)، (تحفة الأشراف: 6517)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/النکاح 2 (3)، مسند احمد (1/219، 242، 274، 354، 362)، سنن الدارمی/النکاح 13 (2234) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: