احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

3: بَابُ: مَا جَاءَ فِي تَلْقِينِ الْمَيِّتِ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ
باب: جان نکلنے کے وقت میت کو «لا الہ الا اللہ» کی تلقین کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1444
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا ابو خالد الاحمر ، عن يزيد بن كيسان ، عن ابي حازم ، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"لقنوا موتاكم لا إله إلا الله".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے مردوں کو «لا إله إلا الله»  کی تلقین کرو۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الجنائز 1 (917)، (تحفة الأشراف: 13448) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: مردوں سے مراد وہ بیمار ہیں جو مرنے کے بالکل قریب ہوں۔ ۲؎:تلقین سے مراد تذکیر ہے یعنی ان کے پاس پڑھ کر انہیں اس کی یاد دہانی کرائی جائے تاکہ سن کر وہ بھی پڑھنے لگیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: