احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

52: بَابُ: مَا جَاءَ فِي النَّهْيِ عَنْ ضَرْبِ الْخُدُودِ وَشَقِّ الْجُيُوبِ
باب: (مصیبت کے وقت) منہ پیٹنا اور گریبان پھاڑنا منع ہے۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1584
حدثنا علي بن محمد ، حدثنا وكيع . ح وحدثنا محمد بن بشار ، حدثنا يحيى بن سعيد ، وعبد الرحمن جميعا، عن سفيان ، عن زبيد ، عن إبراهيم ، عن مسروق . ح وحدثنا علي بن محمد ، وابو بكر بن خلاد ، قالا: حدثنا وكيع ، حدثنا الاعمش ، عن عبد الله بن مرة ، عن مسروق ، عن عبد الله ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"ليس منا من شق الجيوب، وضرب الخدود، ودعا بدعوى الجاهلية".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص (نوحہ میں) گریبان پھاڑے، منہ پیٹے، اور جاہلیت کی پکار پکارے، وہ ہم میں سے نہیں ہے۔

تخریج دارالدعوہ: حدیث علی بن محمد ومحمد بن بشار قد أخرجہ: صحیح البخاری/الجنائز 35 (1254)، سنن الترمذی/الجنائز 22 (999)، سنن النسائی/الجنائز 17 (1861)، (تحفة الأشراف: 9559)، وحدیث علی بن محمد وابو بکربن خلاّد قد أخرجہ: صحیح البخاری/المناقب 8 (3519)، الجنائز 38 (1297)، 39 (1298)، صحیح مسلم/الإیمان 44 (103)، سنن النسائی/الجنائز 17 (1861)، (تحفة الأشراف: 9569)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/386، 432، 442، 465) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: