احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

4: بَابُ: الْجَوَامِعِ مِنَ الدُّعَاءِ
باب: جامع دعاؤں کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3845
حدثنا ابو بكر , حدثنا يزيد بن هارون , انبانا ابو مالك سعد بن طارق , عن ابيه , انه سمع النبي صلى الله عليه وسلم وقد اتاه رجل , فقال: يا رسول الله , كيف اقول حين اسال ربي ؟ قال:"قل: اللهم اغفر لي وارحمني , وعافني وارزقني", وجمع اصابعه الاربع إلا الإبهام ,"فإن هؤلاء يجمعن لك دينك ودنياك".
طارق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا (اس وقت کہ جب) ایک شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، اور اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں جب اپنے رب سے سوال کروں تو کیا کہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ کہو: «اللهم اغفر لي وارحمني وعافني وارزقني» اے اللہ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، اور مجھے عافیت دے اور مجھے رزق عطا فرما، اور آپ نے انگوٹھے کے علاوہ چاروں انگلیاں جمع کر کے فرمایا: یہ چاروں کلمات تمہارے لیے دین اور دنیا دونوں کو اکٹھا کر دیں گے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الذکروالدعاء 10 (2797)، (تحفة الأشراف: 4977)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/472، 4/353، 356، 382، 6/394) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: