احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

5: بَابُ: وَقْتِ صَلاَةِ الْعَصْرِ
باب: نماز عصر کا وقت۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 682
حدثنا محمد بن رمح ، انبانا الليث بن سعد ، عن ابن شهاب ، عن انس بن مالك ، انه اخبره: ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان"يصلي العصر والشمس مرتفعة حية، فيذهب الذاهب إلى العوالي، والشمس مرتفعة".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عصر اس وقت پڑھا کرتے تھے جب سورج اونچا اور زندہ ہوتا تھا، چنانچہ (نماز پڑھ کر) کوئی شخص عوالی ۱؎ میں جاتا تو سورج بلند ہی ہوتا تھا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المساجد 34 (621)، سنن ابی داود/ الصلاة 5 (404)، سنن النسائی/المواقیت 7 (508)، (تحفة الأشراف: 1522)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/المواقیت 13 (550)، الاعتصام 16 (7329)، موطا امام مالک/وقوت الصلاة 1 (11)، مسند احمد (3/223)، سنن الدارمی/الصلاة 15 (1244) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: مدینہ کے جنوب مغرب میں جو بستیاں تھیں انہیں عوالی کہا جاتا تھا، ان میں سے بعض مدینہ سے دو میل بعض تین میل اور بعض آٹھ میل کی دوری پر تھیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: