احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

40: بَابُ: أَكْلِ الْبَلَحِ بِالتَّمْرِ
باب: کچی کھجور کو خشک کھجور کے ساتھ ملا کر کھانے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3330
حدثنا ابو بشر بكر بن خلف , حدثنا يحيى بن محمد بن قيس المدني , حدثنا هشام بن عروة , عن ابيه , عن عائشة , قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"كلوا البلح بالتمر , كلوا الخلق بالجديد , فإن الشيطان يغضب , ويقول: بقي ابن آدم حتى اكل الخلق بالجديد".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کچی کھجور اور خشک کھجور کو ملا کر کھاؤ، اور پرانی کو نئی کے ساتھ ملا کر کھاؤ، اس لیے کہ شیطان کو غصہ آتا ہے اور کہتا ہے: آدم کا بیٹا زندہ ہے یہاں تک کہ اس نے پرانی اور نئی دونوں چیزیں کھا لیں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 17334، ومصباح الزجاجة: 1148) (موضوع) (یحییٰ بن محمد بن قیس کی احادیث ٹھیک ہیں، صرف چار احادیث صحیح نہیں ہیں، ایک یہ حدیث بھی ان موضوع احادیث میں سے ہے، اس حدیث کو ابن جوزی نے موضوعات میں شامل کیا ہے، نیز ملاحظہ: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 231)

قال الشيخ الألباني: موضوع

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ قال البوصيري : ” هذا إسناد فيه أبو زكير يحيى بن محمد بن قيس وهو ضعيف “ وهو : ضعيف يعتبر به (التحرير:7639)

Share this: