احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

14: بَابٌ في ادِّعَاءِ الْوَلَدِ
باب: بچے کا دعویٰ کرنا اس کے حکم کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2745
حدثنا ابو كريب ، حدثنا يحيى بن اليمان ، عن المثنى بن الصباح ، عن عمرو بن شعيب ، عن ابيه ، عن جده ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من عاهر امة او حرة فولده ولد زنا، لا يرث ولا يورث".
عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے کسی لونڈی یا آزاد عورت سے زنا کیا، پھر اس سے بچہ پیدا ہوا تو وہ ولدالزنا ہے، نہ وہ مرد اس بچے کا وارث ہو گا، نہ وہ بچہ اس مرد کا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 8778)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الفرائض 21 (2113) (حسن) (سند میں مثنی بن الصباح ضعیف راوی ہیں، لیکن شاہد سے تقو یت پاکر یہ حسن ہے)

قال الشيخ الألباني: حسن

Share this: