احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

56: بَابُ: فَضْلِ التَّسْبِيحِ
باب: تسبیح (سبحان اللہ) کہنے کی فضیلت۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3806
حدثنا ابو بكر , وعلي بن محمد , قالا: حدثنا محمد بن فضيل , عن عمارة بن القعقاع , عن ابي زرعة , عن ابي هريرة , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"كلمتان خفيفتان على اللسان , ثقيلتان في الميزان , حبيبتان إلى الرحمن , سبحان الله وبحمده , سبحان الله العظيم".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو کلمے زبان پر بہت ہلکے ہیں ۱؎، اور میزان میں بہت بھاری ہیں، اور رحمن کو بہت پسند ہیں (وہ دو کلمے یہ ہیں) «سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم» اللہ (ہر عیب و نقص سے) پاک ہے اور ہم اس کی تعریف بیان کرتے ہیں، عظیم (عظمت والا) اللہ (ہر عیب و نقص) سے پاک ہے) ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الدعوات 65 (6406)، التوحید 57 (7563)، صحیح مسلم/الذکر والدعاء 10 (2694)، سنن الترمذی/الدعوات 60 (3467)، (تحفة الأشراف: 14899)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/232) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یہ بہت مختصر کلمے ہیں اور ان کا پڑھنا بھی سہل ہے، آدمی کو چاہیے کہ ہر وقت ان کلموں کو پڑھے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: